پنجاب میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے

پنجاب میں 30 دن کی موسم سرما کی تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے دوبارہ کھل گئے ہیں اور نئے اوقاتِ کار نافذ کر دیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے ہیں۔ موسم سرما کی تعطیلات 20 دسمبر سے شروع ہوئیں اور طلبہ کو مجموعی طور پر 30 دن کی چھٹیاں دی گئیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں بحال کر دی گئی ہیں اور نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جو 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

اساتذہ کے لیے پیر سے جمعرات تک مسلسل پیشہ ورانہ ترقی (CPD) اور نصابی تیاری میں شرکت لازمی قرار دی گئی ہے تاکہ تعلیمی معیار میں بہتری لائی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں