آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، اہم کھلاڑی فٹنس مسائل کی بنا پر شامل نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کے دورے کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم کے اہم کھلاڑی پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹِم ڈیوڈ انجری کی وجہ سے اس دورے کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سلیکٹرز نے ان کھلاڑیوں کو مکمل فٹنس کے لیے اضافی وقت دیا ہے تاکہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے تیار ہو سکیں۔

قومی سلیکٹرز نے بگ بیش لیگ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نئے کھلاڑیوں کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے، جن میں پرتھ اسکارچرز کے نوجوان فاسٹ بولر ماہلی بیئرڈمین اور سڈنی سکسزرز کے آل راؤنڈر جیک ایڈورڈز شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز لاہور میں کھیلی جائے گی۔

آسٹریلیا کا ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: مچل مارش (کپتان)، شان ایبٹ، زیویئر بارٹلیٹ، ماہلی بیئرڈمین، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، جیک ایڈورڈز، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، مچ اوون، جوش فلپ، میتھیو رینشا، میٹ شارٹ، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا۔

دیگر متعلقہ خبریں