ایران میں حکومت مخالف مظاہروں سے 5 ہزار افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، جن میں 500 سے زائد سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران میں حکومت مخالف مظاہروں کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے عالمی خبررساں ایجنسی سے گفتگو میں 5 ہزار اموات کی تصدیق کی ہے، اور کہا ہے کہ مرنے والوں میں 500 سے زائد سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔
عہدیدار کے مطابق دہشت گردوں نے مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل کیا اور سب سے زیادہ جان نقصان ایران کے شمالی کرد علاقوں میں ہوا۔ ان کے مطابق شرپسندوں کو اسرائیل اور مغربی ممالک کی طرف سے اسلحہ فراہم کیا گیا۔ حتمی ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کی توقع نہیں ہے۔














