پی ایس ایل 11 میں پہلی بار پلیئرز آکشن کا نفاذ

پی ایس ایل 11 میں پہلی بار پلیئرز آکشن متعارف کروایا جا رہا ہے، جس کی منظوری گورننگ کونسل نے دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ایس ایل 11 میں پہلی بار پلیئرز آکشن کا نفاذ

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب کے نظام میں تاریخی تبدیلی کی گئی ہے، جس کے تحت پلیئرز آکشن متعارف کرایا جائے گا۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔

لاہور قلندرز سمیت پانچ پرانی فرنچائزز نے آکشن کی حمایت کی ہے، جبکہ کھلاڑیوں کی ری ٹینشن پالیسی بھی طے کر لی گئی ہے۔ ہر کیٹیگری سے ایک کھلاڑی کو ری ٹین کیا جائے گا اور ایک کو برانڈ ایمبیسڈر بنایا جائے گا۔

نئی فرنچائزز بھی اسی طریقہ کار کے تحت کھلاڑی منتخب کریں گی اور باقی کھلاڑیوں کا آکشن ہو گا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے حتمی منظوری کے بعد آئندہ ایک سے دو روز میں اعلان متوقع ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں