یورپی ممالک نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو نظرانداز کیا

یورپی ممالک نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی خودمختاری کے تحفظ کا عزم ظاہر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یورپی ممالک نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں کو نظرانداز کیا

برسلز: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یورپی ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ نے صدر ٹرمپ کی ٹیرف کی دھمکیوں کو نظرانداز کر دیا ہے۔

یورپی ممالک نے گرین لینڈ کے معاملے پر ایک مشترکہ بیان میں ڈنمارک کی حکومت اور گرین لینڈ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈنمارک میں کی جانے والی فوجی مشقیں کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہیں، اور یہ مشقیں اتحادیوں کی مشاورت سے کی گئی ہیں۔

یورپی ممالک کے مشترکہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ وہ متحد رہیں گے اور اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیرف کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو نقصان پہنچا سکتی ہیں اور گرین لینڈ کے مسئلے کو بات چیت سے حل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین نے امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے پر عملدرآمد روکنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ یورپین پیپلز پارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں تجارتی معاہدے کی منظوری ممکن نہیں اور امریکی مصنوعات پر زیرو ٹیرف کی پالیسی کو مؤخر کرنا چاہیے۔

دیگر متعلقہ خبریں