سرد موسم میں نیند کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے، جرمنی کی تحقیق کے مطابق افراد کو زیادہ نیند کی ضرورت ہوتی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سرد موسم میں افراد کو زیادہ نیند کی ضرورت محسوس ہوتی ہے، جبکہ دن بھر سستی یا غنودگی کا احساس رہتا ہے۔ جرمنی کے سینٹ ہیڈوگ ہاسپٹل کی تحقیق کے مطابق سردیوں میں نیند کا اوسط دورانیہ گرمیوں کے مقابلے میں ایک گھنٹہ زیادہ ہوتا ہے۔
تحقیق سے معلوم ہوا کہ سردیوں میں نیند زیادہ گہری ہوتی ہے، جس کے دوران دماغی سرگرمیاں بڑھ جاتی ہیں اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ سردیوں میں جلد سونا اور مناسب نیند لینا صحت کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق سرد موسم میں سورج کی روشنی کی کمی سے ہارمون میلاٹونین کی سطح بڑھ جاتی ہے، جو نیند کے لیے ضروری ہے۔ اس کے باعث جسم سال بھر کی نیند کی کمی پوری کرنے کی کوشش کرتا ہے۔















