واٹس ایپ نے اسٹیٹس پرائیویسی کے نئے فیچر کا اعلان کر دیا

واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں اسٹیٹس پرائیویسی کے نئے فیچر کا اعلان کیا ہے، جو صارفین کو اسٹیٹس دیکھنے والوں پر کنٹرول فراہم کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
واٹس ایپ نے اسٹیٹس پرائیویسی کے نئے فیچر کا اعلان کر دیا

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جو فی الحال اینڈرائیڈ بیٹا ورژن میں دستیاب ہے۔ اس فیچر سے صارفین کو یہ جاننے میں مدد ملے گی کہ ان کے اسٹیٹس کو کون دیکھ سکتا ہے اور کیا پوسٹ ری شیئر ہو سکتی ہے یا نہیں۔

یہ فیچر خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو ہر اسٹیٹس پوسٹ کرنے سے پہلے پرائیویسی سیٹنگز کو ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ اب تک صارفین کو یادداشت پر انحصار کرنا پڑتا تھا کہ ان کا اسٹیٹس کون دیکھ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، یہ نیا فیچر اسٹیٹس مینیو میں آڈینس نامی آپشن کی صورت میں موجود ہے۔ اس آپشن کے ذریعے صارفین مائی کانٹیکٹس، اونلی شیئر وڈ اور ایکسپٹ میں سے کسی ایک کو منتخب کر سکتے ہیں، جبکہ مخصوص کانٹیکٹس کو شامل یا خارج کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

چونکہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں