دیر الزور میں شامی فوج نے آئل و گیس فیلڈز پر قبضہ کر لیا ہے، کرد جنگجو پیچھے ہٹ گئے ہیں۔
دیر الزور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شام کے مشرقی شہر دیر الزور میں شامی فوج اور کرد جنگجوؤں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ شامی فوج نے دیر الزور کی آئل اینڈ گیس فیلڈز کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے بعد علاقے کی صورتحال مزید حساس ہو گئی ہے۔
کرد جنگجو نکو گیس فیلڈ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں جبکہ شامی فوج نے العمر آئل فیلڈ کو بھی کردوں سے خالی کرا لیا ہے۔ شام کا سب سے بڑا طبقہ ڈیم بھی اب شامی فوج کے کنٹرول میں آ چکا ہے۔
دوسری جانب شامی فوج کی رقہ شہر کی جانب پیش قدمی جاری ہے۔ کرد جنگجوؤں نے شامی فوج کی پیش قدمی روکنے کے لیے دریائے فرات پر قائم ایک پل کو تباہ کر دیا ہے۔
گزشتہ روز شامی صدر نے کرد زبان کو سرکاری زبان قرار دے کر کشیدگی کم کرنے کی کوشش کی تھی۔














