بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بدستور ایک ساتھ رہتے ہیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بالی ووڈ اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے اپنے ازدواجی تعلقات کے بارے میں افواہوں کی تردید کی ہے۔ انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ گووندا سے نہ تو ان کی طلاق ہوئی ہے اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے، دونوں بدستور ایک ساتھ رہتے ہیں۔\n\nسنیتا آہوجا نے بتایا کہ وہ شوہر کے مبینہ افیئرز کو نظرانداز نہیں کرتیں اور ان کا رشتہ مضبوط ہے، تاہم اگر بے وفائی ثابت ہوئی تو وہ معاف نہیں کریں گی۔\n\nانہوں نے گفتگو کے دوران اپنے شوخ انداز میں خاندانی ذمہ داریوں اور بچوں کے مستقبل پر بھی بات کی اور بیٹے کے لیے خاطرخواہ کردار ادا نہ کرنے پر گووندا پر ناراضی ظاہر کی۔\n\nواضح رہے کہ گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی 1987 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے، ٹینا اور یش وردھن آہوجا ہیں۔















