برطانیہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کر دیا

ایران اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث برطانیہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کیا، سیاحوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
برطانیہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کر دیا

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی دفتر خارجہ نے ایران اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے۔ دفتر خارجہ نے 16 ممالک کے لیے سفری انتباہ جاری کرتے ہوئے سیاحوں کو چھٹیوں کے دوران احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔

ایران میں ملک گیر مظاہرے، تہران میں پُرتشدد کریک ڈاؤن اور امریکہ کے ساتھ بڑھتے ہوئے تناﺅ کے باعث خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔ دفتر خارجہ نے قبرص، مصر اور دبئی سمیت کئی مقبول تعطیلاتی مقامات میں سفر کرنے والے سیاحوں کو خاص طور پر محتاط رہنے کی تاکید کی ہے۔

اس کے علاوہ فہرست میں ترکیہ، سعودی عرب، شام، قطر، عمان، لیبیا، لبنان، کویت، عراق، اردن، بحرین، یمن اور ایران شامل ہیں۔ ایران نے اپنی فضائی حدود تجارتی پروازوں کے لیے اچانک بند کر دی ہیں، جس سے بین الاقوامی پروازیں اور سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔

برطانوی شہریوں کو دفتر خارجہ کی جانب سے اضافی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ برطانوی مسافر اس انتباہ کے بعد بے چینی کا شکار ہیں، اور لاکھوں سیاحوں پر اس کا اثر پڑنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے زور دیا ہے کہ سیاح مشرق وسطیٰ اور قریبی ممالک کا سفر کرتے ہوئے اپنے محفوظ رہنے کے اقدامات پر خصوصی توجہ دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں