ناسا کا آرٹیمس ٹو مشن چاند کی جانب 6 فروری کو روانہ ہوگا، جس میں چار خلا باز شامل ہوں گے جو چاند کے گرد چکر لگا کر واپس آئیں گے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی خلائی ادارہ ناسا چاند پر دوبارہ انسان بھیجنے کے مشن کی جانب ایک اہم قدم بڑھا چکا ہے۔ آرٹیمس ٹو کا راکٹ لانچنگ پیڈ پر پہنچا دیا گیا ہے اور یہ مشن 6 فروری کو روانہ ہوگا۔ مشن میں چار خلا باز شامل ہیں جو چاند کے گرد چکر لگا کر بحفاظت زمین پر واپس آئیں گے۔ آرٹیمس ٹو کا دورانیہ دس دن ہوگا اور یہ مستقبل کے چاند مشنز کے لئے ایک اہم آزمائشی مرحلہ سمجھا جا رہا ہے۔
ناسا حکام کے مطابق، آرٹیمس ٹو کے بعد آنے والے مشن میں خلابازوں کو چاند پر اتارنے کی کوشش کی جائے گی، جو انسان کے لئے چاند پر واپسی کا تاریخی لمحہ ہوگا۔
واضح رہے کہ 14 دسمبر 1972 کو انسان نے آخری بار چاند پر قدم رکھا تھا۔ ناسا کا آرٹیمس پروگرام خلا کی تحقیق میں ایک نئے دور کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔















