ضیاء محی الدین پر دستاویزی فلم کی کراچی میں نمائش

ضیاء محی الدین کی زندگی پر مبنی فلم ‘رنگ ہے دل کا میرے’ کی کراچی میں خصوصی نمائش ہوئی، جس میں ان کی زندگی کے اہم پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ضیاء محی الدین پر دستاویزی فلم کی کراچی میں نمائش

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ضیاء محی الدین پر بنائی گئی دستاویزی فلم ‘رنگ ہے دل کا میرے’ کی خصوصی نمائش نیوپلیکس سنیما میں منعقد ہوئی، جس میں ادب و فنونِ لطیفہ سے وابستہ افراد شریک ہوئے۔

یہ فلم 15 برس کی محنت کے بعد مکمل ہوئی اور ضیاء محی الدین کی زندگی و فن کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کرتی ہے، جس میں ان کی رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹ میں تعلیم، فلم لارنس آف عربیہ میں کردار، پاکستان ٹیلی وژن پر شو، اور نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات کو نمایاں کیا گیا۔

ہدایتکار عمر ریاض نے فلم کی تیاری امریکا میں ڈراما کی تعلیم کے دوران شروع کی اور ضیاء محی الدین کی زندگی میں ہی مکمل کیا۔ فلم کی شوٹنگ ناپا کراچی اور مختلف مقامات پر کی گئی اور 30 جنوری کو منتخب سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

ثقافتی دانشور جاوید جبار نے اس فلم کو پاکستان میں منفرد تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ‘رنگ ہے دل کا میرے’ نے دستاویزی فلم سازی میں نئی جہت دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں