ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کو جعلی خبریں پھیلانے والا قرار دیا اور جے پی مورگن کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل کو جعلی خبریں پھیلانے والا ادارہ قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور جے پی مورگن چیز کے خلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ اخبار نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ انہوں نے جے پی مورگن کے سی ای او جیمی ڈیمون کو فیڈرل ریزرو کی سربراہی کی پیشکش کی تھی۔
صدر ٹرمپ نے اس خبر کو من گھڑت اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جیمی ڈیمون نے بھی کہا کہ انہیں کوئی پیشکش نہیں کی گئی۔
جے پی مورگن کی ترجمان ٹرش ویکسلر نے کہا کہ وال اسٹریٹ جرنل کی خبر شائع ہونے سے پہلے تصدیق میں مزید مستعد ہونا چاہیے تھا۔ ٹرمپ نے بیان دیا کہ 6 جنوری 2021 کے امریکی کیپیٹل حملے کے بعد بینک نے ان کی بینکاری سہولیات ختم کردی تھیں۔
جے پی مورگن نے کہا کہ وہ سیاسی بنیادوں پر اکاؤنٹ بند نہیں کرتے اور موجودہ انتظامیہ کی ڈی بینکنگ کے مسئلے کو حل کرنے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہیں۔














