کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس نے ایران میں فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کولمبیا یونیورسٹی کے پروفیسر جیفری ساکس نے ایران میں حالیہ فسادات کا ذمہ دار امریکا اور اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں جاری پُرتشدد حالات کے پیچھے امریکی مین اسٹریم میڈیا کی جانبداری ہے جو ایرانی معیشت کی تباہی کے اصل عوامل کو چھپاتا ہے۔
پروفیسر ساکس کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت پر ظلم کے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں اور امریکا اور اسرائیل کا مقصد ایرانی عوام کی زندگی کو مشکل بنانا اور حکومت کی تبدیلی ہے۔
بین الاقوامی امور کے ماہر سینیٹر مشاہد حسین سید نے جیفری ساکس کے بیان کو سراہتے ہوئے کہا کہ مغربی میڈیا ایران کے بارے میں سچ بتانے سے گریز کر رہا ہے۔














