گل پلازے کی آگ پر 40 فیصد قابو، سیاست سے گریز کی اپیل

سندھ حکومت کی ترجمان نے گل پلازے کی آگ پر 40 فیصد قابو پانے کا اعلان کیا اور سیاست سے گریز کی اپیل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گل پلازے کی آگ پر 40 فیصد قابو، سیاست سے گریز کی اپیل

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ گل پلازے کی آگ پر 40 فیصد قابو پا لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کے عمل میں رکاوٹیں پیش آ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔

ترجمان نے بتایا کہ وفاقی ادارے، پاک بحریہ اور کے ایم سی کا عملہ آگ بجھانے میں مصروف ہے، تاہم فائر فائٹرز پلازے میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو پا رہے۔ آگ سے 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ یہ تیسرے درجے کی آگ ہے اور پلازے میں کیمیکل، کپڑا اور پلاسٹک موجود ہے۔ تین ہائیڈرنٹ پانی پہنچانے میں مصروف ہیں جبکہ ایم اے جناح روڈ پر گرین لائن کی کنسٹرکشن کی وجہ سے پانی کے ٹینکرز کو دور سے آنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے آگاہ کیا کہ پلازے میں موجود 7 دروازوں میں سے صرف 2 کھلے تھے، جس کی بھی غفلت ہوگی اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔ چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ہدایات جاری کی ہیں اور سیاست سے گریز کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں