پاکستان کا آئی ایم ایف سے 2 ہزار ارب روپے ریلیف پیکج پر مذاکرات

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی بحالی کے لیے دو ہزار ارب روپے کے ریلیف پیکج پر غور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزیراعظم شہباز شریف نے صنعتی بحالی کے لیے دو ہزار ارب روپے کے ریلیف پیکج پر غور کرتے ہوئے آئندہ ہفتے ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے دوران آئی ایم ایف کی ایم ڈی کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ ملاقات منگل کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مئی 2023 میں پیرس میں کرسٹالینا جارجیوا سے وعدہ کیا تھا کہ وہ معیشت کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لیے کام کریں گے۔

شہباز شریف نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچایا لیکن اس کے نتیجے میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا، جسے وہ اب ریورس کرنا چاہتے ہیں۔

ریلیف پیکج کا منصوبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل، کاروباری برادری اور وزارت خزانہ کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے، جس میں انکم ٹیکس کی شرحوں میں کمی شامل ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال بھی وزیراعظم کے ہمراہ ڈیووس جائیں گے۔ منصوبے کی لاگت 1.5 سے 2 ٹریلین روپے تک پہنچ سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں