ملک کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2 تا 8 فروری کو قومی انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر کے 40 سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ دسمبر 2025 میں لیے گئے 127 نمونوں میں سے 40 مثبت جبکہ 87 منفی پائے گئے۔
سندھ میں سب سے زیادہ 23 نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی جبکہ پنجاب کے 6، خیبرپختونخوا کے 8، اور بلوچستان کے 2 نمونوں میں بھی وائرس پایا گیا۔ آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے نمونے وائرس سے محظوظ رہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 4 نمونے منفی جبکہ ایک مثبت آیا۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق انسداد پولیو مہم 2 تا 8 فروری کو شروع ہوگی، جس میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔















