پشاور یونیورسٹی میں طالبات کی ماڈلنگ ویڈیوز وائرل ہونے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی گئی۔
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یونیورسٹی آف پشاور کی انتظامیہ نے انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی ویلکم پارٹی کے دوران طالبات کی ماڈلنگ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔
یہ واقعہ 15 جنوری 2026 کو یونیورسٹی پبلک اسکول آڈیٹوریم میں پیش آیا، جس کے بعد وائس چانسلر نے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
کمیٹی کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر انوش خان کریں گی، جبکہ دیگر اراکین میں پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ امان، ڈاکٹر محمد عرفان فیض، ڈاکٹر ابرار خان، ڈاکٹر اختر امین اور ایمل خان شامل ہیں۔ کمیٹی کو واقعے کی مکمل تحقیقات کی ذمہ داری دی گئی ہے۔
کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات تین دن کے اندر مجاز اتھارٹی کو پیش کرے گی۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز کے وائرل ہونے سے تعلیمی حلقوں میں تقریب کے انعقاد پر سوالات اٹھائے جا رہے تھے، جس پر یہ انکوائری شروع کی گئی۔














