وزارت سمندر پار پاکستانیز نے 2025 میں 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانیوں کو بیرون ملک روزگار کے لئے بھجوایا اور ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت سمندر پار پاکستانیز کے اقدامات سے 2025 میں بیرون ملک روزگار کے مواقع میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔ اس سال 7 لاکھ 62 ہزار 499 پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لئے گئے جبکہ ترسیلات زر میں نو فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت اوورسیز پاکستانیز نے اٹلی، بیلاروس اور عراق کے ساتھ معاہدے کیے ہیں اور قطر میں 19 سال بعد پاکستانی ہنرمندوں کے لئے ورک ویزوں کے اجرا کا دوبارہ آغاز ہوا۔ مزید برآں، فلاحی اقدامات کے تحت شادی گرانٹ 4 لاکھ سے 6 لاکھ روپے اور وفات گرانٹ 8 لاکھ سے 10 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ حادثاتی موت کی انشورنس، جنازہ گرانٹ اور میت کی وطن واپسی کے اقدامات بھی شامل ہیں۔














