ڈنمارک میں ٹرمپ کے گرین لینڈ منصوبے کے خلاف ہزاروں افراد نے مظاہرے کیے، مظاہرین نے خود ارادیت کا مطالبہ کیا اور امریکی دباؤ کی مذمت کی۔
ڈنمارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈنمارک میں ہزاروں افراد نے ٹرمپ کے گرین لینڈ منصوبے کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈنمارک اور گرین لینڈ کے پرچم اٹھائے اور خود ارادیت کا مطالبہ کیا۔ احتجاج کا نام "ہینڈز آف گرین لینڈ” رکھا گیا۔
آروہس، آلبورگ، اوڈینس اور گرین لینڈ کی دارالحکومت نوک میں بھی مظاہرے ہوئے جہاں مظاہرین نے کہا کہ گرین لینڈ کا مستقبل صرف وہاں کے لوگ طے کریں۔ انہوں نے بین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کے احترام کا مطالبہ کیا۔
یہ احتجاج ٹرمپ کی مخالف ممالک پر ٹیرف لگانے کی دھمکی کے بعد ہوا۔ مظاہرین نے گرین لینڈ پر امریکی دباؤ کے خلاف متحد اور واضح پیغام دیا اور پرامن طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔ پولیس نے مظاہروں کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے۔














