امریکی اینکر نے رنگ برنگے موزے جمع کرنے کا ریکارڈ بنایا

امریکی نیوز اینکر جم ڈونوون نے 1531 رنگ برنگے موزے جمع کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکی اینکر نے رنگ برنگے موزے جمع کرنے کا ریکارڈ بنایا

فلاڈیلفیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی نیوز اینکر جم ڈونوون نے رنگ برنگے موزوں کا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ ان کے پاس ایک ہزار 531 منفرد جوڑیوں پر مشتمل موزوں کا ذخیرہ ہے، جسے دنیا کی سب سے بڑی موزوں کی کلیکشن تسلیم کیا گیا ہے۔

جم ڈونوون نے بتایا کہ دوران ملازمت ناظرین ان کے رنگین موزوں کو نوٹس کرتے تھے، جس کے بعد مداحوں نے انہیں مختلف ڈیزائنز کے موزے تحفے میں بھیجے۔ برسوں میں موزوں کا یہ شوق ایک بڑی کلیکشن میں بدل گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ کے موقع پر انہوں نے اس شوق کو عالمی ریکارڈ کی شکل دی اور یہ ان کی دیرینہ خواہش تھی۔ بچپن میں عالمی ریکارڈز کی کتاب انہیں متاثر کرتی تھی، جو ان کے دل میں خود کوئی ریکارڈ بنانے کا خواب پیدا کرتی تھی۔

دیگر متعلقہ خبریں