بنگلادیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، جبکہ آئی سی سی کے ساتھ مذاکرات جاری رہیں گے۔
ڈھاکا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے مؤقف پر قائم رہنے کا اعلان کیا ہے۔ بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی وفد کے ساتھ ڈھاکا میں ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا۔
اعلامیے میں بتایا گیا کہ میٹنگ میں آئی سی سی کو بنگلادیش کے میچز دوسرے وینیو پر منتقل کرنے کی باضابطہ درخواست دہرانے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی خدشات اور حکومتی ہدایات بھی شیئر کی گئیں۔
بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے پر کوئی مالی نقصان نہیں ہوگا۔ آئی سی سی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔















