وران چامودیتھا نے 192 رنز بنا کر انڈر 19 ورلڈ کپ میں نیا ریکارڈ قائم کیا، پہلے یہ ریکارڈ 191 رنز کے ساتھ ہاسیتھ بویاگودا کے پاس تھا۔
کولمبو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سری لنکا کے بلے باز وران چامودیتھا نے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 میں نیا ریکارڈ قائم کیا۔
جاپان کے خلاف میچ میں وران چامودیتھا نے 26 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 143 گیندوں پر 192 رنز بنائے۔
یہ انڈر 19 ورلڈ کپ کی تاریخ میں کسی کھلاڑی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے، جو پہلے سری لنکا کے ہاسیتھ بویاگودا کے پاس تھا جنہوں نے 2018 میں 191 رنز بنائے تھے۔















