شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد گرفتار

اسلام آباد پولیس نے وکیل شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ملزم مقتول کا خانساماں تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد گرفتار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد پولیس نے وکیل شیخ عبدالرؤف کے قتل میں ملوث ملزم واجد کو 48 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے بتایا کہ ملزم واجد، جو مقتول کا تین سال سے خانساماں تھا، کو سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔

ڈی آئی جی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ملزم واجد خان، المصطفی ٹاور سیکٹر ایف ٹین میں سیکیورٹی گارڈ کی ڈیوٹی بھی انجام دے رہا تھا۔ ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے اور اسے سزا دلوانے کے لیے ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں