جیکو جے5 پاکستان میں کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی متعارف

جیکو نے پاکستان میں جے5 ہائبرڈ ایس یو وی متعارف کرا دی ہے، جو کم قیمت میں پریمیم خصوصیات فراہم کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جیکو جے5 پاکستان میں کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی متعارف

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جیکو نے پاکستان میں اپنی کم قیمت ہائبرڈ ایس یو وی جے5 متعارف کرا دی ہے، جس کا مقصد سیڈان اور ایس یو وی کے درمیان قیمت کے فرق کو کم کرنا ہے۔ یہ گاڑی نشاط گروپ کی معاونت سے لانچ کی گئی ہے جس میں پریمیم انٹیریئر، بہتر فیول ایوریج اور جدید سیفٹی فیچرز شامل ہیں۔

جے5 ایک سیلف چارجنگ ہائبرڈ گاڑی ہے، جس میں 1.5 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن اور 1.83 کلو واٹ آور بیٹری کو جوڑا گیا ہے۔ کمپنی نے اس ٹیکنالوجی کو سپر ہائبرڈ سسٹم قرار دیا ہے۔

پاکستان میں جے5 کی قیمت کمفرٹ ویریئنٹ کے لیے 66 لاکھ 99 ہزار روپے اور پریمیم ویریئنٹ کے لیے 76 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ یہ تعارفی قیمتیں 10 مارچ 2026 تک مؤثر رہیں گی اور فنانسنگ کی سہولت بھی دستیاب ہے۔

ایکسٹیریئر میں جے5 کا ڈیزائن رینج روور ایووک سے مشابہت رکھتا ہے جس میں واٹر فال اسٹائل فرنٹ گرِل اور 18 انچ الائے وہیلز شامل ہیں۔ انٹیریئر میں ڈوئل ٹون گرے کلر اسکیم، سافٹ ٹچ میٹیریل اور جدید ایمبینٹ لائٹنگ موجود ہے۔

سیفٹی فیچرز میں 6 ایئر بیگز، 540 ڈگری کیمرا سسٹم، فرنٹ کولژن وارننگ، آٹومیٹک ایمرجنسی بریکنگ، ایڈاپٹو کروز کنٹرول شامل ہیں جو اسے محفوظ بناتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں