امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 کو نئی جہت قرار دیا

پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 مکمل ہوئی جس میں انسدادِ دہشت گردی پر توجہ دی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے پاکستان کے ساتھ مشترکہ مشق کو نئی جہت قرار دیا

پبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان اور امریکی افواج کی مشترکہ مشق انسپائرڈ گیمبٹ 2026 مکمل ہو گئی جس میں انسدادِ دہشت گردی پر خصوصی توجہ دی گئی۔ امریکا نے ان مشقوں کو دفاعی تعلقات میں نئی جہت قرار دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے آفیشل بیان کے مطابق امریکی اور پاکستانی افواج نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں انسدادِ دہشت گردی کی مشترکہ تربیت مکمل کی۔ اس دوران انفنٹری مہارتوں اور جدید حکمتِ عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ یہ مشق دونوں ممالک کی افواج کے درمیان باہمی اعتماد اور تعاون کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

انسپائرڈ گیمبٹ دوہزار چھبیس کی مشق آٹھ سے سولہ جنوری تک جاری رہی اور پاکستان و امریکہ کے دیرینہ دفاعی تعلقات کی عکاس ہے۔ یہ انیس سو پچانوے سے جاری دوطرفہ تربیتی سلسلے کی تیرہویں کڑی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں