لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر احتجاج، متعدد افراد گرفتار

لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کے دوران متعدد افراد گرفتار کر لیے گئے، جن پر مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر احتجاج، متعدد افراد گرفتار

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لندن میں ایرانی سفارتخانے کے باہر احتجاج کرنے والے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار افراد پر پرتشدد ہنگامہ آرائی، ایمرجنسی اہلکار پر حملہ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے اور سفارتی احاطے میں غیر قانونی داخلے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ایک شخص، جس نے سفارتخانے کی چھت سے ایرانی پرچم اتارا تھا، کو بھی گرفتار کیا گیا اور اس کے خلاف مجرمانہ نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق احتجاج کے دوران پولیس پر مختلف اشیاء پھینکی گئیں، جس سے چار اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ مظاہرین نے پرچم اتارنے والے شخص کی گرفتاری میں رکاوٹ ڈالنے کی بھی کوشش کی، جس پر پولیس نے سیکشن 35 کے تحت صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے مظاہرین کو منتشر ہونے کا حکم دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں