صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل علیحدگی کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا اور کہا کہ ان کے عہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے، جس میں ان کی وزارتِ تعلیم سے علیحدگی کا دعویٰ کیا گیا تھا۔
رانا سکندر حیات نے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ کے مکمل اعتماد کے ساتھ بطور وزیرِ تعلیم اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور ان کے عہدے میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ جھوٹی اور گمراہ کن خبریں پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ صرف مستند اور تصدیق شدہ ذرائع پر ہی بھروسہ کریں۔














