ایاز صادق: پارلیمنٹ میں افواج و عدلیہ کے خلاف بات نہیں ہونے دوں گا

ایاز صادق نے پارلیمنٹ میں افواج اور عدلیہ کے خلاف بات کرنے کی اجازت نہ دینے کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایاز صادق: پارلیمنٹ میں افواج و عدلیہ کے خلاف بات نہیں ہونے دوں گا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ ان کا مشورہ ہے کہ پارلیمنٹ میں آ کر عوام کی خدمت کریں، پر امن احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا، اپوزیشن لیڈر کو درست بات پر فلور دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور عدلیہ کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دوں گا، یہ میری ذمہ داری ہے کہ پاکستان مخالف بات نہ ہونے دوں۔

ایاز صادق نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک نہیں جس سے پاکستان کی دوستی نہ ہو، مافیاز ہر جگہ ہوتے ہیں، حق اور سچ ان کا راستہ روکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم سے مشاورت کرتا ہوں، وہ مجھے روکتے نہیں، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج بہترین ہے، صرف ہمسایہ ملک سے مسئلہ ہے جو ہمارے بچوں کی جانوں سے کھیلتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں