سیلا جھیل میں برف ٹوٹنے سے تین سیاح ڈوب گئے، ایک لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔
اروناچل پردیش: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیلا جھیل میں برف ٹوٹنے سے کیرالہ سے آئے سات سیاحوں میں سے تین جھیل میں ڈوب گئے۔ یہ واقعہ توانگ ضلع کی جھیل پر ہوا، جو سمندر سے 13,700 فٹ بلند ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے درمیان پہنچا اور برف ٹوٹ گئی۔ پولیس اور فوج نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا، جس میں ایک سیاح کی لاش نکالی گئی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں بچایا گیا۔ ایک سیاح ابھی تک لاپتا ہے اور اس کی تلاش جاری ہے۔















