این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دے دی، جس سے 3 ہزار جانیں بچنے کی توقع ہے۔
لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) این ایچ ایس نے پروسٹیٹ کینسر کی نئی دوا کی منظوری دے دی۔ اس فیصلے کے تحت یہ دوا مفت فراہم کی جائے گی۔
یہ دوا ہر سال 7 ہزار سے زائد مردوں کو جدید علاج کی سہولت فراہم کرے گی اور اس کے استعمال سے پروسٹیٹ کینسر سے اموات کا خطرہ نصف ہو جائے گا۔ اس اقدام کے نتیجے میں این ایچ ایس کے مطابق 3 ہزار زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔
پروسٹیٹ کینسر مردوں میں ایک عام بیماری ہے جو پروسٹیٹ غدود کے غیر معمولی خلیات کی وجہ سے ہوتی ہے۔















