ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا پر ایران کے خلاف بغاوت کرنے کا الزام عائد کیا، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جانی و مالی نقصانات کا ذمہ دار قرار دیا۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ایران پر غلبہ بحال کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ بغاوت ایک امریکی سازش تھی جس کا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا تھا۔
آیت اللہ خامنہ ای نے دعویٰ کیا کہ ایران میں بغاوت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملوث تھے اور ایران میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ذمہ دار بھی وہی ہیں۔ ان کے بقول امریکا نے ایران کو دھمکیاں دیں اور فتنہ پھیلانے والے عناصر کی حوصلہ افزائی کی۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مطابق امریکا ایران کی سائنسی اور تکنیکی ترقی برداشت نہیں کر پا رہا، اس لیے ملک کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام نے امریکی سازش کو ناکام بنایا اور آئندہ بھی عوام کے ساتھ مل کر فتنہ پھیلانے والے عناصر کو شکست دی جائے گی۔














