رانا نوید الحسن نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو ماڈرن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت پر غور کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق قومی کرکٹر رانا نوید الحسن نے کہا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنی اہلیت اور کھیل کے انداز پر غور کرنا چاہیے۔
رانا نوید الحسن نے بگ بیش لیگ کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی کرکٹرز کارکردگی پر یقین رکھتے ہیں اور ٹیم کلچر میں بڑے ناموں کا کوئی خوف نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ کا رویہ اس بات کی واضح مثال ہے کہ کس طرح کھلاڑیوں کو کارکردگی کے معیار پر پرکھا جاتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم اسٹیو اسمتھ کے فیصلے سے ناخوش نظر آئے جب انہوں نے ایک شاٹ پر رن لینے سے انکار کیا۔ بابر اعظم نے آؤٹ ہونے کے بعد اپنی ناگواری کا اظہار بیٹ مار کر کیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ماڈرن کرکٹ میں اپنی حکمت عملی پر نظرثانی کرنی چاہیے۔















