بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی

بلوچستان میں 19 جنوری سے بارش اور برفباری کی پیش گوئی، سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کا خدشہ۔ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں آئندہ ہفتے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 19 جنوری کی شام سے مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بلوچستان میں داخل ہو سکتا ہے، جس کے باعث مختلف علاقوں میں موسم خراب ہونے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش اور برفباری متوقع ہے جبکہ 21 سے 23 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ برفباری سڑکیں بند کر سکتی ہے اور پھسلن کا خدشہ ہے، جبکہ ہرنائی، بولان اور زیارت میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ شمال مغربی اور وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں