پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد کی پروفائلنگ کی مذمت کی ہے، کہا گیا کہ یہ اقدام خوف پیدا کرنے کی منظم کوشش ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں مساجد اور مسجد انتظامی کمیٹیوں کی پروفائلنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ ذاتی معلومات، تصاویر اور مسلکی وابستگیوں کی جبری وصولی عبادت گزاروں میں خوف پیدا کرنے کی منظم کوشش ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ اقدامات ہندوتوا نظریے کے تحت ادارہ جاتی اسلاموفوبیا کی مثال ہیں، جس میں مساجد اور مسلم علما کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
پاکستان نے جموں و کشمیر کے عوام کے ناقابل تنسیخ مذہبی حقوق کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ مذہبی جبر کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی۔














