پی ٹی اے کا تارکین وطن کی موبائل سروس فراہمی میں تسلسل کا اعلان

پی ٹی اے نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو موبائل سروس میں تسلسل کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا، جس سے ان کی سم بیرون ملک قیام کے دوران بلاک نہیں ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی اے کا تارکین وطن کی موبائل سروس میں تسلسل کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وہ اپنی موبائل فون سروس میں تسلسل برقرار رکھ سکیں گے۔ اب ان کی پاکستانی موبائل سم بیرون ملک قیام کے دوران بلاک نہیں ہوگی۔

پی ٹی اے کے مطابق، سمندر پار پاکستانی اپنی موبائل سم کی ملکیت برقرار رکھ سکیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے متعلقہ موبائل کمپنی سے رجوع کیا جا سکتا ہے، جس سے بیرون ملک پاکستانیوں کو مواصلاتی سہولیات تک مسلسل رسائی مل سکے گی۔

پی ٹی اے کے ترجمان نے کہا کہ اتھارٹی بیرون ملک پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی سطح پر ڈیجیٹل رابطوں کی توسیع کے لیے متحرک ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں