بنگلادیش نے آئی سی سی کے بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کیا

بنگلادیش نے آئی سی سی کے بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کیا ہے جس کے باعث صرف اینڈریو ایپہگریو کو ویزا جاری ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بنگلادیش نے آئی سی سی کے بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کیا

ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلادیش نے آئی سی سی وفد میں شامل بھارتی اہلکار کو ویزا دینے سے انکار کر دیا ہے۔

آئی سی سی کے دو رکنی وفد میں ہیڈ آف اینٹی کرپشن اینڈ سیکیورٹی اینڈریو ایپہگریو اور بھارت سے تعلق رکھنے والے سینئر ایگزیکٹو شامل تھے۔ بھارتی اہلکار کو ویزا نہ ملنے کے باعث صرف اینڈریو ایپہگریو کو ویزا جاری کیا گیا ہے۔

اینڈریو ایپہگریو دو روزہ دورے پر آج بنگلادیش پہنچیں گے۔ وفد کا مقصد ورلڈکپ کے وینیوز کی تبدیلی پر بات چیت کرنا ہے۔

یاد رہے کہ بنگلا دیش نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے بھارت میں اپنے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں