پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات پر سی ٹی ڈی نے 425 آپریشنز میں 49 دہشت گرد گرفتار کیے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گزشتہ ماہ کے دوران 425 انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کیے ہیں۔ ان کارروائیوں کے دوران 49 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشنز لاہور، راولپنڈی، جہلم، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، چکوال، گجرانوالہ، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال، چنیوٹ، پاک پتن، خوشاب، نارووال، سیالکوٹ، اٹک اور وہاڑی میں کیے گئے۔
ان کارروائیوں میں لاہور سے بھارتی دہشت گرد ایجنسی را کا ایک ایجنٹ گرفتار کیا گیا، جس سے بارودی مواد، اسلحہ اور اہم عمارتوں کے نقشے برآمد ہوئے۔ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، دو آئی ای ڈی بم، چھ ڈیٹونیٹر، 36 حفاظتی فیوز وائر، 38 فٹ پمفلیٹ اور نقدی پرائمہ کارڈ بھی برآمد ہوا۔
دہشت گردوں کی شناخت شوکت نوید، عبدالرحمن، امجد خان، محمد شاہد، محمد ابرار، دانش خان، خلیل احمد، جمیل الرحمن، احسان اللہ، نادر، وقاص، حسنین، فاروق، جمشید اور اولاد خان وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ایک ماہ کے دوران 6131 کومبنگ آپریشنز کے دوران 599 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، جن میں 243546 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔















