ایران کا اسرائیل پر احتجاج کو پُرتشدد کرنے کا الزام

ایرانی وزارت خارجہ نے اسرائیل پر احتجاج کو پُرتشدد بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران کا اسرائیل پر احتجاج کو پُرتشدد کرنے کا الزام

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ نے حالیہ مظاہروں کے دوران تشدد کو اسرائیل کی منظم کارروائی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیلی عناصر نے احتجاج کو پُرتشدد بنانے میں کردار ادا کیا۔

وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ 8 سے 10 جنوری کے دوران بعض مظاہرین اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے بیرونی سازش کا نتیجہ تھے۔ ایران نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی کردار کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں اور امریکی و اسرائیلی حکام کے بیانات ایران میں بدامنی کو ہوا دینے کا ثبوت ہیں۔

ایران نے شہری آزادیوں کے تحفظ اور پرامن احتجاج کے حق کا اعادہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے کہا کہ ریاست شہریوں کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے گی اور بیرونی دہشتگردی کے خلاف قومی سلامتی کی حفاظت کرے گی۔

جی سیون ممالک کے ایران کے اندرونی امور پر بیانات کو مداخلت پسندانہ قرار دیتے ہوئے وزارت خارجہ نے کہا کہ انسانی حقوق کے نام پر امریکی قیادت میں جی سیون کا دوہرا معیار واضح ہو گیا ہے۔

پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی سے رابطہ کیا اور ایران و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں