پنجاب میں دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں آسانی

پنجاب میں دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے معمولی فیس پر سہولت فراہم کی گئی ہے، این او سی لازمی ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں دیگر صوبوں کی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں آسانی

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ ایکسائز پنجاب نے وفاق اور دیگر صوبوں میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان کے لیے خوشخبری سنائی ہے۔ اب گاڑی مالکان معمولی فیس ادا کرکے اپنی گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کروا سکیں گے، البتہ اس کے لیے جس صوبے میں گاڑی رجسٹرڈ ہے وہاں سے این او سی لینا لازمی ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ دیگر صوبوں اور وفاق میں رجسٹرڈ گاڑی مالکان اپنی گاڑی کو پنجاب میں ٹرانسفر کروا سکتے ہیں۔

ڈی جی ایکسائز نے مزید کہا کہ ایکسائز حکام آن لائن چیک کرکے گاڑی پنجاب میں رجسٹرڈ کرکے نمبر جاری کریں گے۔ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے تیار کردہ سافٹ وئیر کے ذریعے رواں ماہ سے لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسفر اور رجسٹریشن کے عمل کا آغاز ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں