سعودی عرب نے پاکستانی ہنرمندوں کے لیے تکامول اسکل ویریفکیشن پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت مہارت کی تصدیق لازمی ہوگی۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب نے پاکستان سمیت ایشیائی ممالک کے ہنرمند افراد کے لیے تکامول اسکل ویریفکیشن پروگرام (SVP) کا آغاز یکم جولائی سے کر دیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت سعودی عرب میں کام کے خواہشمند افراد کو اپنی مہارت کی تصدیق تکامول کے ذریعے کرانی ہوگی۔
پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ اس پروگرام کے نفاذ کے لیے معاہدہ کیا ہے، جس کے تحت پاکستانی ہنرمندوں کو تکامول ایس وی پی ٹیسٹ میں کامیاب ہونا ضروری ہے۔ یہ ٹیسٹ سعودی عرب میں مختلف پیشوں کے معیار پر پورا اترنے کے لیے ضروری ہے۔
نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (NAVTTC) اس پروگرام کے نفاذ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مدد کر رہا ہے۔
امیدواروں کو [https://svp-international.pacc.sa/auth/register](https://svp-international.pacc.sa/auth/register) پر جا کر رجسٹریشن کرنا ہوگی۔ رجسٹریشن کے دوران ذاتی اور پیشہ ورانہ معلومات درج کرکے پروفائل مکمل کریں اور پھر ٹیسٹ کے لیے متعلقہ مرکز اور تاریخ منتخب کریں۔
تکامول اسکل تصدیقی سرٹیفکیٹ کی فیس تقریباً 50 امریکی ڈالر ہے اور کامیاب امیدواروں کے نتائج اور سرٹیفکیٹ 24 گھنٹوں میں پورٹل پر دستیاب ہوں گے۔














