آئی ایم ایف کی ڈیڈ لائن قریب، صوبے شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے لیے قانون سازی مکمل نہیں کر سکے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی ڈیڈ لائن قریب آ گئی ہے جبکہ صوبے مطلوبہ قانون سازی مکمل نہیں کر سکے۔
آئی ایم ایف نے مارچ 2026 تک شوگر سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، جبکہ حکومت کو جون 2026 تک شوگر سیکٹر سے مکمل طور پر نکلنا ہوگا۔
وفاقی حکومت نے صوبوں کو خطوط ارسال کیے ہیں تاکہ وہ صوبائی اسمبلیوں سے قانون سازی مکمل کریں، مگر خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ نے صرف سمری جاری کی۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ڈی ریگولیشن کے بعد کسانوں کو گنا فروخت کرنے کی آزادی ہوگی اور نئی شوگر ملز کے قیام پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔















