بلوچستان کا طالبعلم کیلے کے تنے سے فائبر بنا کر عالمی ایوارڈ جیت گیا

بلوچستان کے محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے فائبر تیار کرکے جرمنی میں عالمی ایوارڈ جیت لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بلوچستان کے طالبعلم کیلے کے تنے سے فائبر بنا کر عالمی ایوارڈ جیت گیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے طالبعلم محمد سرفراز نے کیلے کے تنے سے قدرتی فائبر تیار کرکے ‘ڈسکور نیچرل فائبر انیشی ایٹو’ ایوارڈ جیت لیا ہے۔

یہ ایوارڈ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں ہوم ٹیکسٹائل کی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل کے موقع پر دیا گیا، جہاں دنیا بھر کے 100 سے زائد تحقیقی اداروں، کمپنیوں اور تعلیمی اداروں نے شرکت کی۔

محمد سرفراز کے منصوبے کو ماحولیاتی اہمیت اور تجارتی صلاحیت کی وجہ سے خصوصی توجہ حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کیلے کے تنے سے اعلیٰ معیار کا فائبر تیار کرنے میں چار سال لگائے ہیں۔

محمد سرفراز نے یہ اعزاز اپنے اساتذہ اور بلوچستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے نام کیا۔ پاکستان کے ہونہار بلوچ نوجوان کی کامیابی ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں