پنجاب میں فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت 3.12 لاکھ آرڈرز مکمل

پنجاب میں فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت 3.12 لاکھ آرڈرز مکمل ہوئے، عوام کو 7 فیصد کم نرخ پر اشیاء فراہم کی جا رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت 3.12 لاکھ آرڈرز مکمل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں سرکاری سطح پر معیاری اور سستی اشیاء کی فری ہوم ڈیلیوری کے تحت 3 لاکھ 12 ہزار آرڈرز کی کامیابی سے تکمیل ہوئی ہے۔ یہ سہولت 35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے فراہم کی جا رہی ہے۔

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے تحت 13 اشیائے خورونوش کی فراہمی جاری ہے، جو ڈی سی نوٹیفائیڈ ریٹ سے بھی کم قیمت پر ملتی ہیں۔ عوام کو 7 فیصد تک کم نرخ پر یہ اشیاء مل رہی ہیں، اور فری ہوم ڈیلیوری ایپ سے آرڈر کیے جا سکتے ہیں۔

آلو، پیاز، ٹماٹر، دال چنا، آٹا اور چینی سمیت دیگر اشیاء آرڈر کی جا سکتی ہیں۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے شہریوں کو 110 ملین روپے کی بچت ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اس پراجیکٹ کو دیگر شہروں تک بڑھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں