کینیڈا کو چینی گاڑیوں کی درآمد پر امریکی تنبیہ

امریکا نے کینیڈا کے چین سے 49,000 الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے فیصلے پر تنبیہ کی ہے کہ اس پر پچھتاوا ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے چینی گاڑیوں کی درآمد پر کینیڈا کو تنبیہ کی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی حکام نے کینیڈا کے چین سے 49,000 الیکٹرک گاڑیاں درآمد کرنے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا کو اس پر پچھتاوا ہوگا۔ اوہائیو میں فورڈ فیکٹری کے دورے کے دوران امریکی وزیرِ ٹرانسپورٹیشن شان ڈفی نے کہا کہ چینی گاڑیاں امریکا میں داخل نہیں ہوں گی۔

کینیڈا نے 2024 میں چینی گاڑیوں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا، لیکن حالیہ فیصلے سے محدود تعداد میں گاڑیوں کی اجازت دی گئی۔ امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس سے چین کو شمالی امریکا میں اپنے قدم جمانے کا موقع مل سکتا ہے جبکہ واشنگٹن کینیڈین گاڑیوں کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کر رہا ہے۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمی سن گریئر نے کہا کہ چینی گاڑیوں کی محدود اجازت امریکی آٹو کمپنیاں متاثر نہیں کرے گی کیونکہ یہ گاڑیاں امریکا نہیں جائیں گی۔ تاہم انہوں نے کینیڈا کے چین کے ساتھ معاہدے کو مشکوک قرار دیا اور کہا کہ کینیڈا کو طویل مدت میں اس پر خوشی نہیں ہوگی۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے چینی صدر شی جن پنگ سے بات چیت کے دوران بتایا کہ دونوں ممالک ایک نئی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر رہے ہیں جس سے دونوں کو تاریخی فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں ممالک نے الیکٹرک گاڑیوں اور کینولا پر عائد ٹیرف میں کمی کے لیے ایک ابتدائی معاہدہ طے کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں