منیاپولس میں امریکی فیڈرل ایجنٹوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا شکار بنگلا دیشی لڑکی عالیہ رحمان نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ زندہ ہیں۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) منیاپولس میں امریکی فیڈرل ایجنٹوں کے ہاتھوں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی بنگلا دیشی لڑکی عالیہ رحمان نے کہا ہے کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ زندہ ہیں۔
بنگلا دیش سے تعلق رکھنے والی سافٹ ویئر انجینئر عالیہ رحمان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے علاج کے لیے ٹرامیٹک برین انجری سینٹر جا رہی تھیں جب نقاب پوش ایجنٹوں نے انہیں ڈس ایبل ہونے کے باوجود جانوروں کی طرح کھینچا۔
یہ واقعہ اس جگہ سے دو بلاک دور پیش آیا جہاں ایجنٹوں نے رینی گڈ کو قتل کیا تھا۔ عالیہ نے بتایا کہ انہیں احساس تھا کہ مزاحمت نہیں کرنی ہے۔
عالیہ نے بتایا کہ فیڈرل ایجنٹوں کی حراست کے دوران انہوں نے ڈاکٹروں سے معائنہ کروانے کی درخواست کی، مگر انہیں حراستی مرکز پہنچا دیا گیا جہاں بے ہوش ہونے پر انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔














