وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کے مستقبل پر وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے جو پیداواری لاگت کی بنیاد پر فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے نوٹ کو برقرار رکھنے یا اسے ختم کرنے کے معاملے پر وزیر خزانہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر سفارشات پیش کرے کہ آیا 10 روپے کا بینک نوٹ ختم کیا جائے یا نہیں۔
کمیٹی کو یہ سفارش پیداواری لاگت کی بنیاد پر کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی دیکھا جائے گا کہ 10 روپے کے بینک نوٹ کے مقابلے میں 10 روپے کا سکہ زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے یا نہیں۔
کابینہ کی سفارشات کی روشنی میں حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔














