واشنگٹن میں ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کی تشکیل کی گئی ہے جس میں عالمی استحکام فورس کے کمانڈر سمیت اہم شخصیات شامل ہیں۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے منصوبے کے تحت غزہ بورڈ آف پیس کے ارکان کی فہرست جاری کر دی ہے۔ میجر جنرل جیسپر جیفرز کو عالمی امن فورس کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی بورڈ میں شامل ہیں۔
آریے لائٹ اسٹون اور جوش گرون بام سینئر مشیر کے طور پر جبکہ نکولے ملادینوف کو ایگزیکٹو رکن مقرر کیا گیا ہے جو غزہ کے لیے نمائندہ اعلیٰ کی خدمات انجام دیں گے۔ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر، مارک روون، اجے بنگا اور رابرٹ گیبریل بھی بورڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔
غزہ میں ‘بورڈ آف پیس’ کا قیام ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ بورڈ سکیورٹی، انسانی امداد اور تعمیر نو کے منصوبوں میں ہم آہنگی کو یقینی بنائے گا اور فلسطینی اتھارٹی میں اصلاحات کی راہ ہموار کرے گا۔
اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ اس فیصلے سے علاقے میں انسانی بحران مزید بڑھ سکتا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے غزہ کے اداروں سے دستبرداری کے فیصلے کو واضح اور حتمی قرار دیا ہے۔














