سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ رانا ثنااللہ

رانا ثناء اللہ نے سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی اگلے ہفتے تک توقع ظاہر کی ہے۔ انہوں نے اپوزیشن ارکان کو پارلیمنٹ میں فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری اگلے ہفتے تک متوقع ہے۔ رانا ثنااللہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے تک سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کی پیش رفت متوقع ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کے بعد سینٹ میں بھی اس عمل میں کوئی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ چیئرمین کی واپسی کے بعد یہ عمل مکمل ہو جائے گا۔

رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن ارکان پر زور دیا کہ وہ پارلیمنٹ میں اپنا مکمل کردار ادا کریں اور ان سے اپیل کی کہ جو ارکان کمیٹیوں سے دور ہیں وہ اسمبلی فلور اور کمیٹی کی کارروائی میں شرکت کریں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پی ٹی آئی قیادت سے رابطے میں ہے اور پارٹی کے اندرونی ماحول کی وجہ سے ان رابطوں کو عام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کئی پی ٹی آئی رہنما سمجھتے ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کا حل ممکن ہے۔

تاہم، رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی عمران خان مذاکرات کے حق میں نہیں ہیں، جبکہ ان کی پارٹی کے دیگر رہنما مذاکرات چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کوئی بھی پیش رفت آٹھ فروری کو ہونے والے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے احتجاج کے بعد ہی ممکن ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں