خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام

خیبرپختونخوا حکومت نے غیر مجاز استعمال کی روک تھام کے لیے سرکاری گاڑیوں کا جامع آڈٹ شروع کر دیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیوں کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے تمام سرکاری گاڑیوں کا جامع آڈٹ اور تصدیقی عمل شروع کر دیا ہے تاکہ غیر مجاز استعمال کو ختم کیا جا سکے اور انتظامی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔

یہ فیصلہ 5 جنوری کو کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت نئے گاڑیوں کے لئے درست رجسٹریشن کے طریقہ کار پر زور دیا گیا ہے اور ریٹائرڈ ملازمین یا غیر مجاز افراد کے قبضے میں موجود گاڑیوں کی واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔

کابینہ کی ہدایات کے مطابق، چیف سیکرٹری کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ تمام سرکاری گاڑیوں کا تفصیلی ریکارڈ مرتب کریں، جس میں باقاعدہ بجٹ سے خریدی گئی گاڑیاں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے تحت حاصل کی گئی گاڑیاں شامل ہیں۔ ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام رجسٹرڈ سرکاری گاڑیوں کا کمپیوٹرائزڈ، محکمہ وار ڈیٹا فراہم کریں۔ جبکہ پلاننگ اور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے حاصل کردہ گاڑیوں کی مکمل انوینٹری جمع کرائے گا، چاہے وہ منصوبے جاری ہوں یا مکمل ہو چکے ہوں۔

اس کے بعد، ہر انتظامی محکمہ کے ذمے ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں موجود گاڑیوں کی تحویل، موجودہ صارف اور عملی حالت کی تصدیق کرے۔ اس اقدام کا مقصد غیر مجاز افراد کے قبضے میں موجود گاڑیوں کی نشاندہی کرنا ہے، جن میں ریٹائرڈ، تبادلہ شدہ یا دیگر ایسے اہلکار شامل ہیں جو سرکاری گاڑیوں کے حقدار نہیں ہیں۔ ساتھ ہی، فنانس ڈیپارٹمنٹ موجودہ بیڑے کے سالانہ دیکھ بھال اور عملی اخراجات کا جائزہ لے گا اور ان کے استعمال کی بجائے متبادل کے مالی اثرات کا اندازہ کرے گا۔

کابینہ نے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر ایسے ریٹائرڈ ملازمین یا صوبے سے تبادلہ شدہ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں جو سرکاری گاڑیاں اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں